آپ کو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند ، عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب

 آپ کو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند ، عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فارن فنڈنگ کیس میں تحقیقات ،عمران خان نے  ایف آئی اے کو نوٹس کا جواب دینے سے انکار  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ایف آئی اے کو تحریری جواب میں کہا کہ میں آپ کو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوں، دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا۔

عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے ایف آئی اے کو جواب بھجوایا ۔تحریری جواب ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل ، اسلام آباد کی ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کو بھجوایاگیا ۔عمران خان نے نوٹس بھجوانے کو ایف آئی اے کی بدنیتی قرار دے دیا۔عمران خان نے تحریری جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی سے تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیراثر ہونے کا مظہرہے۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی ہے۔الیکشن کمیشن ایف آئی اے یا کسی اور ادارے کو اس رپورٹ کی بنیاد پر حکم جاری نہیں کرسکتا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کے پاس پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت کارروائی کرنے کا اختیار نہیں ہے۔جاری کیاگیا نوٹس ایف آئی اے ایکٹ سے بھی متصادم ہے۔سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں الیکشن کمیشن کو انتظامی ادارہ قرار دے چکی ہے۔الیکشن کمیشن عدالت ہے نہ ہی ٹریبونل۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے عمران خان سے بینک اکاﺅنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر