ویب ڈیسک: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی اکلوتی بیٹی سماویہ کو لندن میں طبیعت خرابی پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
نجی میڈیا نے حمزہ شہباز کی بیٹی کی طبیعت ناسازی کے حوالے سے خبر دی جس کے مطابق لندن میں کئی دن سے فیملی کے ہمراہ موجود حمزہ شہباز کی صاحبزادی سماویہ اسپتال میں داخل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کی بیٹی کی طبیعت کافی خراب ہے اور بچی کا ایک آپریشن بھی کیا گیا ہے ۔نجی میڈیا کادعویٰ ہے کہ بیٹی کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد حمزہ شہباز کا لندن میں قیام بڑھ گیا ہے۔
Prayers for early recovery, may she get back to her mothers lap and fathers arms very soon…. https://t.co/du9p7vYvfE
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 17, 2022
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کی بیٹی کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔یاد رہے کہ حمزہ شہباز کے ہاں شادی کے 20 برس بعد 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور بچی پیدائش کے وقت سے ہی عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔