ن لیگی سینیٹر نے اپوزیشن کے مؤقف کی حمایت کردی

Senator Irfan Siddiqui
کیپشن: Senator Irfan Siddiqui
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پراپوزیشن کے مؤقف کی حمایت کردی۔

عرفان صدیقی نےسینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کل بھی غلط تھا اور آج بھی غلط ہے، ہزار لیپا پوتی کریں مگر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا دفاع نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا چاہیے کس حد تک عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں،  ییٹرول کی قیمت میں اضافے پر اپوزیشن کے مؤقف کی حمایت کرتا ہوں۔