( قیصر کھوکھر ) ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، نیب نے تحقیقات شروع کرکے گوہر نفیس اور انکے اہلخانہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، نیب نے تحقیقات شروع کرکے ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس اور ان کے اہلخانہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ نیب نے ڈپٹی کمشنر ملتان سے ڈی جی اینٹی کرپشن سے متعلق زمینوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔ نیب نے متعدد شکایات پر ڈی جی اینٹی کرپشن کی زمینوں کا ریکارڈ مانگا۔
دوسری جانب نیب میں ہائی پروفائل پیشیاں جاری ہیں، نیب نے غیر قانونی ٹرانسفر، پوسٹنگ اور تقرریوں پر وزیر لیبر انصرمجید کو بھی 19 اگست کو طلب کر رکھا ہے۔ نیب لاہور میں حکومتی، اپوزیشن اور بیوروکریسی کی پیشیوں کا ایک اور ہفتہ ہے۔ نیب نے راحیل احمد صدیقی سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب کو آج دوبارہ طلب کر رکھا ہے۔
اسی طرح نیب وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نجی ہوٹل کو خلاف ضابطہ شراب کے لائسنس کے اجرا کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے جبکہ نیب نے لیگی رہنما حنیف عباسی کو بھی کرپشن کیس میں طلب کیا ہوا ہے۔