چیف کمشنر اسلام آباد نے سی ڈی اے کے امور سنبھال لیے

 چیف کمشنر اسلام آباد نے سی ڈی اے کے امور سنبھال لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی سی ڈی اے کے افسران سے اہم ملاقات، سی ڈی اے کے امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں سی ڈی اے کے ممبران اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے کے افسران نے اتھارٹی کے انتظامی ڈھانچے اور اپنے اپنے دائرہ اختیار سے متعلق بریفنگ دی اور اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو آگاہ کیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا  کی جانب سے افسران کو تمام جاری منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔