سٹی 42 : اگلے 03 سے 06 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال میں بارش تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان متوقع ہے۔
جہلم، گوجر خان منگلا، حافظ آباد منڈی بہاؤالدین، میں بھی بارش تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان متوقع ہے۔ میانوالی خوشاب نورپور تھل ،سرگودھا فیصل آباد میں بھی بارش تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان متوقع ہے۔ چنیوٹ لاہور شیخوپورہ اوکاڑہ ،گلگت بلتستان کے چند مقامات گلگت، اسکردو میں بھی بارش تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان متوقع ہے۔ ا سکے علاوہ چلاس ،بنجی ،استور، ہنزہ، بگروٹ میں بھی بارش تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان متوقع ہے۔
کشمیر کے علاقوں وادی نیلم مظفرآباد، گڑھی دوپٹہ پونچھ ہٹیاں میں بھی بارش تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان متوقع ہے۔ باغ حویلی ،کوٹلی بھمبر میرپور اور گردونواح میں بارش تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی توقع ہے۔ بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
عوام خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔