ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کو رواں سال 200ارب میں سے 194ارب کا بجٹ جاری

پنجاب پولیس کو رواں سال 200ارب میں سے 194ارب کا بجٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس کو رواں سال 200ارب میں سے 194ارب کا بجٹ جاری ہوا محکمہ خزانہ نےچوتھے کوارٹر میں 6 ارب کا کٹ لگا کر بجٹ جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام اضلاع اور یونٹس کو چوتھے کوارٹر کے 44 ارب کے فنڈزجاری کیے گئے ہیں محکمہ خزانہ نے چوتھے کوارٹر میں پولیس کو 45ارب روپے جاری کئے سب سے زیادہ پیسے سی سی پی او لاہور کو 7ارب 10کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کانسٹیبلری کو 2ارب ،سی پی او فیصل آباد کو 1.9ارب روپے ،سی پی او راولپنڈی کو 1.9ارب ،سی پی اوگوجرانوالہ کو 1.2ارب،سی پی او ملتان کو 1.2ارب ، ڈی پی او شیخوپورہ کو 700 ملین روپے جبکہ ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب کو 1.4 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہسی ٹی ڈی پنجاب کو 1.5 ارب ،ایس پی یو پنجاب کو 1.5 ارب ،ایلیٹ فورس کو 179 ملین اورسی ٹی او لاہور کو 1ارب روپے کا بجٹ دیا گیاہے جبکہ اگلے ماہ میں پولیس بجٹ میں استعمال نہ ہونے والے فنڈز سرنڈر کئےجائیں گےاورسپلیمنٹری گرانٹ میں 30 سے 35 ارب روپے مزید مانگے جائیں گے۔