ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکی سے ڈکیتی ، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پولیس کو 8 گھنٹے کی مہلت

 لڑکی سے ڈکیتی ، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پولیس کو 8 گھنٹے کی مہلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نواب ٹاؤن میں سکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی کا سخت نوٹس ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کو 8 گھنٹےکی مہلت دےدی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لڑکی سے دن دیہاڑے ڈکیتی کے واقعہ پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بیٹی سے ڈکیتی کا واقعہ پیش آنا انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بیٹیاں اور بہنیں ریڈ لائن ہیں،تحفظ کاعہد ہر صورت نبھائیں گے وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور پولیس کو 8گھنٹے میں ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔