ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے تمام اضلاع میں ایک ساتھ ڈرینوں ،سیوریج کی صفائی کا فیصلہ

پنجاب کے تمام اضلاع میں ایک ساتھ ڈرینوں ،سیوریج کی صفائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِ نایاب: پنجاب کے تمام اضلاع میں ایک ساتھ ڈرینوں اورسیوریج کی صفائی کا فیصلہ کرلیا گیا، ڈرینوں کی صفائی اورسیوریج کی کلیئرنس مون سون سے قبل کی جائے گی مقصد اربن فلڈنگ کے  ممکنہ خطرے سے بچاؤ ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق حکومت نے ڈرینوں اور سوریج کی صفائی مون سون سے قبل کرنے کا فیصلہ کیا ہےمقصدشہری علاقوں میں سیلابی صورتحال سے ممکنہ خطرے کو دور کرنا ہےجبکہ   ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے تحت ڈرینوں کی صفائی مہم کیلئے حکومت سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی سلٹنگ مہم میں تمام سٹیک ہولڈرز پر مبنی سٹیئرنگ کمیٹی کی نگرانی کی اجازت بھی طلب کی گئی ہے صفائی مہم کی  نگرانی سیکرٹری ہاوسنگ نور الامین مینگل براہ راست کریں گےجبکہ  سٹیئرنگ کمیٹی میں متعلقہ ایم ڈی واسا ، ڈی جی ، ایم ڈی ستھرا پنجاب  اورسی او ایم سی ایل  شامل ہونگے۔

ذرائع نے بتایا کہ مہم کی پوری نگرانی اور ڈیٹا ڈیجیٹل ہوگا جبکہ جیو میپنگ بھی کی جائے گی میگا کلین مہم کا مقصد مون سون میں اربن فلڈنگ کے ممکنہ خطرے سے بچاؤ ہے واضح رہے کہ گزشہ سال گجرات میں اربن فلڈنگ کے باعث ڈرینج سسٹم مفلوج ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔