افشاں رضوان: لاہور شہر میں بادلوں کی چادر نے سورج کا راستہ روک لیا جبکہ آسمان پر کالی گھٹاؤں کے سائے چھا گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ شہر میں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ ہوائیں 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ۔
مزیدتفصیلات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا 10 واں نمبر ہے اور شہر میں اے کیو آئی کی مجموعی شرح 102 ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بارش کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں تاہم بارشوں کا نیا سپیل 19 اپریل تک موجود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے،کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی کے میں بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
وفاقی دارالحکومت میں رات گئے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔