ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پیوٹن کی زبان پر حماس کا نام، "سیاسی دفتر" کے کردار کی تعریف

President Putin, Alexander Trofanove, City42, Hamas hostages, hostages deal, Gaza war, Russian Israeli dual citizen
کیپشن: ماسکو میں صدر ولادیمیر پیوٹن کے آفس میں اسرائیلی روسی شیرہ الیگزینڈر تروفانوف کے ساتھ ان کی ملاقات کے دوران روس کے ایک سینئیر ربی بھی موجود تھی۔ اس ملاقات کی تصویر سرکاری نیوز ایجنسی نے ریلیز کی۔ صدر پیوٹن نے اس ملاقات کے دوران حماس کے سیاسی دفتر کے یرغمالیوں کی رہائی میں کردار کی تعریف کی۔  حماس  کا نام صدر پیوٹن کی زبان سے پہلی مرتبہ سنا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   روس کے  صدر ولادیمیر پیوٹن نے  غزہ  میں حماس کی قید میں طویل عرصہ رہنے کے بعد اسرائیل کی حماس کے ساتھ ہوسٹیج ڈیل کے نتیجہ مین رہا ہونے والے اسرائیلی روسی شہری کے ساتھ ملاقات میں اس کو یرغمال بنانے والی حماس کی تعریف کر دی اور فلسطینی تنظیموں کے ساتھ روس کے دیرینہ تعلقات کا ذکر کیا۔
 اسرائیل میں 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے دوران قید ہو یر یرغمالی کی حیثیت سے پندرہ ماہ سے زیادہ عرصہ حماس کی تحویل میں رہنے والے اسرائیلی روسی شہری  الیگزینڈر تروفانوف کو اسرائیل کی حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے عوض غزہ میں جنگ بندی کی ڈیل کے نتیجہ میں رہائی ملی تھی۔ اب  الیگزینڈر تروفانوف   رہا ہونے کے بعد پہلی مرتبہ روس گئے تو ماسکو مین ان کی صدر پیوٹن سے بھی ملاقات کروائی گئی۔ اس ملاقات کے دوران پیوٹن نے حماس کے "سیاسی دفتر" کے تروفانوف کی رہائی مین کردار کا ذکر کیا۔
 
 صدر پیوٹن نے انکشاف کیا کہ غزہ میں قید روسی شہریوں کی واپسی روس کے فلسطینی عوام کے ساتھ دیرینہ اور مستحکم تعلقات کی بدولت ممکن ہوئی۔

روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے غزہ میں جنگ بندی کے دوران رہا ہونے والے روسی شہری الیگزینڈر تروفانوف سے ملاقاتکے دوران انہیں بتایا کہ آپ کی آزادی کا حصول روس کے فلسطینی عوام، ان کے نمائندوں اور مختلف تنظیموں کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا نتیجہ ہے‘۔

 پیوٹن نے کہا کہ ’میرے خیال میں ہمیں حماس کی قیادت اور اس کے سیاسی دفتر کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا اور آپ کی رہائی کا انسانی ہمدردی پر مبنی قدم اٹھایا‘۔

پیوٹن نے زور دیا کہ روس آئندہ بھی ایسے اقدامات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گا تاکہ ان تمام افراد کو رہائی مل سکے جو آج بھی غزہ میں ویسی ہی کٹھن صورتحال میں موجود ہیں جس میں الیگزینڈر موجود تھے۔

صدر پیوٹن نے الیگزینڈر ٹروفانوف اور ان کے اہل خانہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ آپ صحیح سلامت واپس آ چکے ہیں۔ اس وقت میں موجودہ حالات پر کوئی سیاسی تبصرہ نہیں کروں گا، لیکن جو کچھ آپ کے ساتھ ہوا، وہ ایک سانحہ تھا۔ 

واضح رہے کہ  7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے دوران الیگزینڈر تروفانوف، ان کی والدہ ییلینا، دادی ایرینا تاتی اور منگیتر ساپیر کوہن کو یرغمال بنا لیا گیاتھا جب کہ ان کے والد ویتالی ہلاک ہو گئے تھے۔ 

الیگزینڈر تروفانوف کی والدہ، دادی اور منگیتر کو نومبر اور دسمبر 2023 میں رہا کر دیا گیا تھا جبکہ الیگزینڈر کو رواں سال فروری کے میں رہائی ملی۔