قانون کے غدار رکھوالے قانون کی پکڑ میں

City42, Dhirky Police, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میرظفراللہ بھٹو : ڈہرکی میں  آرگنائزڈ جرائم میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ چاروں اہلکاروں کے خلاف بھتہ خوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

ایس ایس پی سمیر نور نے  آج بدھ کے روز  بتایا کہ گرفتار ہونے والے چاروں اہلکار سماجی برائیوں کی سرپرستی اور شہریوں کوُحراساں کرکے بھتہ وصول کرتے تھے۔

 چاروں پولیس اہلکاروں کو حوالات میں بند کردیا ہے۔ان جرائم پیشہ پولیس اہلکارون کے متعلق  شہریوں کی شکایات پر تحقیقات کے بعد کاروائی کی گئی ہے۔

ایس ایس پی  سمیر نور نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے چاروں پولیس اہلکاروں کا سی آئی اے سے تعلق ہے۔ 

گرفتار ہونے والوں کے نام  ہیڈ کانسٹیبل علی اکبر بھٹو،کانسٹیبل ربڈنو مھر، کانسٹیبل محمد ابراہیم مھر اور کانسٹیبل اخلاق احمد پتافی  ہیں۔

ان پولیس اہلکاروں کے خلاف ان کی مجرمانی سرگرمی کا نشانہ بننے والے ایک شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ ملزمان شہری کو بلیک میل کرکے رقم بٹور رہے تھے۔