نوشہرہ؛ معروف تجارتی کاروباری بازار میں زوردار دھماکے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نوشہرہ کے معروف تجارتی کاروباری بازار جنجال پورہ بازار میں زوردار دھماکوں میں 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ 

جنجال پورہ بازار میں زوردار دھماکوں کی وجہ سے پانچ افراد شدید ذخمی ہوگئے، دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی کنٹونمنٹ بورڈ،سوئی گیس حکام،ریسکیو عملہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں۔  ریسکیو 1122نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔  

پولیس کا کہنا ہے کہ بازار میں دھماکے سوئی گیس لیکج اور سیوریج میں گیس بھرنے کے باعث ہوئے۔ 

دھماکوں کے باعث پانچ مقامات پر سڑک پھٹنے سے خوفناک گھڑے بن گئے۔