آندھی، تیز ہوائیں، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

 آندھی، تیز ہوائیں، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بیشتر مقا مات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کابھی امکان ہے، اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر، خطۂ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب اور سندھ میں بعض مقامات پر آ ندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) 17 اپریل کو شدید موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصا(گوادر ،جیوانی،پسنی،اوماڑہ،کیچ، آواران، خاران، پنجگور، واشک، نوشکی، لسبیلہ، خضدار اور قلات ) میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔ 18 سے 20 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ 18 سے21 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
آندھی، جھکڑ ،  ژالہ باری اور  تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ 

جمعرات کے روز موسم کی صورتحال؛

جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، 

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاح چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر ،مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش، بعض مقا ما ت پر شدید اور  موسلادھار بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاح مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔اس دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاح گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، پسنی ،اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، کوئٹہ، زیارت، چمن،پشین،قلعہ سیف اللہ، مستونگ، شیرانی ،ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر شدید  موسلادھار بارش کابھی امکان ہے۔ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم سکھر، جیکب آباد، کشمور، پڈعیدن ، قمبر شہدادکوٹ،میرپور خاص، مٹھی، سانگھڑ، جامشورو، حیدر آباد ، کراچی اور ٹھٹھہ میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ا سکے علاوہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔