ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی زیدی کو عدالت میں پیش کردیا گیا

علی زیدی کو عدالت میں پیش کردیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

علی زیدی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس سول عدالت کا بنتا ہے، کرمنل کیس نہیں بنتا، ٹرانزیکشن کیسے ہوئی ہے ایف آئی آر میں اس حوالے سے کچھ نہیں۔وکیل نے کہا کہ کوئی بینک چیک وغیرہ بھی مدعی کی طرف سے پیش نہیں کیا گیا، مدعی مقدمہ اور علی زیدی کے درمیان لین دین کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

علی زیدی کے وکیل نے کہا کہ مدعی مقدمہ کی پراپرٹی سے متعلق کوئی دستاویزات پیش نہیں کی گئیں، مدعی مقدمہ نے 2013ء سے اب تک کہیں کوئی درخواست نہیں دی، کیا پولیس کو یہ اختیار ہے کہ اس طرح کے کیسز میں مقدمہ درج کرے۔عمران اسماعیل و دیگر پی ٹی آئی رہنما جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر پہنچ گئے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد کمرۂ عدالت میں موجود ہے۔شور شرابے اور کمرۂ عدالت میں رش کے باعث جج چیمبر میں واپس چلے گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ کمرۂ عدالت خالی کرو پھر کارروائی ہو گی۔ علی زیدی کو گڈاپ تھانے سے  سخت سیکیورٹی میں لایا گیا۔واضح رہے کہ علی زیدی کے خلاف ابراہیم حیدری تھانے میں فراڈ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔

Ansa Awais

Content Writer