ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’عید الفطر پر زمان پارک میں دوبارہ آپریشن کا منصوبہ ہے‘

’عید الفطر پر زمان پارک میں دوبارہ آپریشن کا منصوبہ ہے‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عید پر زمان پارک میں دوبارہ آپریشن کا منصوبہ بنایا جاریا ہے، مجھے خدشہ ہے کہیں خون خرابا نہ ہو، یہ مجھے گرفتار کرنا نہیں بلکہ قتل کرنا چاہتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف مقدمات کے اندراج اور تادیبی کارروائیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض کردیا۔وکیل نے کہا کہ درخواست میں کہا گیا ہے نہ درخواست گزار کو پکڑا جائے نہ انویسٹی گیشن کی جائے، نہ مقدمہ درج کیا جائے، پولیس کے انویسٹی گیشن کے اختیارات میں رکاوٹ نہیں ڈالی جاسکتی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ بیان دے سکتے ہیں کہ پرانے معاملے پر نئی ایف آئی آر درج کرکے کارروائی نہیں کریں گے۔وکیل پنجاب حکومت نے جواب دیا کہ یہ سوال بھی اٹھے گا کہ درخواست گزار اس کیس میں ریلیف لینے خود آیا ہے اور جب درخواست گزار کو بلایا جاتا ہے تب پیش نہیں ہوتا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے روسٹرم پر آکر کہا کہ آخری بار آپ نے آپریشن روکا تھا لیکن پولیس نے گھر پر توڑ پھوڑ کی، مجھے اطلاعات ملی ہیں کہ عید پر زمان پارک میں آپریشن دوبارہ ہوگا، مجھے خوف ہے وہاں خون خرابا ہوگا، میں اس لئے آپ کو کہہ رہا ہوں کہ عدالت پولیس کو آپریشن سے روکے۔ان کا کہنا ہے کہ علی زیدی کے ساتھ بھی ایسا ہوا اسے پکڑ لیا گیا، انہوں نے عید کی چھٹیوں میں آپریشن پلان کیا ہوا ہے، یہ الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے ہیں، یہ مجھے صرف جیل نہیں ڈالنا چاہ رہے یہ مجھے ختم کرنا چاہ رہے ہیں، پہلے بھی حملہ ہوا اور اللہ نے مجھے بچا لیا، پلیز آپ انہیں آپریشن کرنے سے روکیں۔


 

Ansa Awais

Content Writer