ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس نے برطانوی وزیر اعظم اور وزرا پر بڑی پابندی عائد کردی

روس نے برطانوی وزیر اعظم اور وزرا پر بڑی پابندی عائد کردی
کیپشن: Putin And Boris Johnson
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روس نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، سیکرٹری خارجہ لز ٹرس، وزیر دفاع بین والیس اور 10دیگر برطانوی حکومتی عہدیداروں اور سیاست دانوں پر روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ پابندی لگانے کا اقدام برطانوی حکومت کی جانب سے غیرمعمولی دشمنی پر مبنی کارروائیوں خاص طور پر سینئر روسی حکام کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کے فیصلے کے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ جلد ہی پابندی کی فہرست میں مزید افراد کو بھی شامل کیا جائے گا۔

کریملن نے برطانوی وزیر اعظم کو روس مخالف دوڑ میں سب سے زیادہ سرگرم شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ بورس جانسن یوکرین کے بڑے حامیوں میں سے ایک ہیں۔