ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متاثرین کو انصاف امداد نہ ملنے پر ہائیکورٹ کا فیصلہ

متاثرین کو انصاف امداد نہ ملنے پر ہائیکورٹ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے کورونا وائرس  کے متاثرین کو بروقت حکومتی امداد نہ دینے کے خلاف درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے ایڈوکیٹ عمران جاوید قریشی کی درخواست پر محفوظ کیا فیصلہ جاری کیا، درخواست گزار وکیل نے پنجاب حکومت،کمشنر لاہور ڈویژن، سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھاکہ کورونا وائرس خدشات کے بحث صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کیا گیا،پنجاب حکومت نے انصاف امداد پروگرام کے تحت متاثرین کو 12 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔
حکومت نے یہ مالی امداد ایزی پیسہ اور اور موبی کیش کے ذریعے ادائیگی کا اعلان کیا، درخواست گزار نے موبائل نہ رکھنے والے 276 متاثرین کی تفصیل انصاف امداد ایپ پر بھجوائی،ایس ایم ایس کے ذریعے متاثرین کو اسٹنٹ کمشنرز کے پاس پیش ہونے کی ہدایت کی گئی،رابطہ کرنے کے باوجود ابھی تک کسی بھی متاثرہ شخص کو حکومتی امداد نہیں مل سکی۔
عمران جاوید قریشی ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو متاثرین کو مالی امداد کی بروقت فراہمی یقینی بنانےکا حکم دے۔

واضح رہے گزشتہ روزکورونا وائرس کے متاثرین کو بروقت حکومتی امداد نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا،عدالت کی جانب سےدرخواست کے قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا،درخواستگزار وکیل نے پنجاب حکومت ،کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کورونا وائرس کے خدشات کے باعث صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کیا گیا ,پنجاب حکومت نے انصاف امداد پروگرام کے تحت متاثرین کو 12 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ  حکومت نے یہ مالی امداد ایزی پیسہ اور اور موبی کیش کے ذریعے دینے کا اعلان کیا , درخواستگزار نے موبائل نہ رکھنےوالے276 متاثرین کی تفصیل انصاف امداد ایپ پر بھجوائی,ایس ایم ایس کے ذریعے متاثرین کو اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ,رابطہ کرنے کے باوجود ابھی تک کسی بھی متاثرہ شخص کو حکومتی امداد نہیں مل سکی ۔

عمران جاوید قریشی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتےہوئےاستدعاکی کہ عدالت حکومت کو متاثرین کو مالی امداد کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کاحکم دے,لاہور ہائیکورٹ نے کورونا وائرس  کے متاثرین کو بروقت حکومتی امداد نہ دینے کے خلاف درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer