نیب لاہور کی جانب سے صاف پانی کمپنی کرپشن میں ملوث ملزمان گرفتار

نیب لاہور کی جانب سے صاف پانی کمپنی کرپشن میں ملوث ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: نیب لاہور کی جانب سے صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں مبینہ مالی بدعنوانی اورکروڑوں روپے کے فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث 4 ملزمان گرفتار۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں ملزم ناصر قادر بھدل, ملزم ڈاکٹر ظہیر الدین, ملزم محمد سلیم اور ملزم محمد مسعود اختر شامل ہیں۔ ملزم ناصر قادر بھدل صاف پانی کمپنی میں بطور چیف پروکیورمنٹ آفیسر تعینات رہا۔ملزم ڈاکٹر ظہیر الدین چیف ٹیکنیکل آفیسر صاف پانی کمپنی تعینات رہے۔

ایسوسی ایٹڈ کنسلٹنٹ انجینئر ملزم محمد سلیم اختر صاف پانی کمپنی کیساتھ پروکیورمنٹ و کنٹریکٹ سپیشلسٹ منسلک رہا۔ جبکہ ملزم محمد مسعود اختر مینیجنگ ڈائریکٹر کے ایس بی پمپس صاف پانی کمپنی میں بطور کنٹریکٹر منسلک رہا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: کرباٹھ پل کے قریب نہر سے مغوی طالبہ کی نعش برآمد، تفتیش شروع

ملزمان کی آپس کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ ملزمان نے بھاولپور ریجن میں انتہائی مہنگے داموں116 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے۔ پلانٹس کی نصبی کے حوالے سے کاغزات میں قیمتوں کا غلط تعین واندراج کیا گیا اورحکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

ضرو پڑھیں:کچی آبادی مکینوں کے پاس اب صرف چند سو روپوں میں اپنا گھر ہوگا

نیب کے مطابق تمام ملزمان کو الزامات کے دفاع کا مکمل موقع فراہم کیاگیا۔ گرفتاری اہم شواہد کی بنیاد پر عمل میں لائی گئیں۔ نیب حکام چاروں گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔