کرباٹھ پل کے قریب نہر سے مغوی طالبہ کی نعش برآمد، تفتیش شروع

 کرباٹھ پل کے قریب نہر سے مغوی طالبہ کی نعش برآمد، تفتیش شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان)تین روز قبل برکی سے اغوا ہونے والی 12سالہ طالبہ عروج کی نعش نہر سے برآمد،پولیس نے قتل سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔مناواں میں تین بچوں کی پر اسرار ہلاکت ، کیس میں نیا موڑ آگیا

سٹی42 کے مطابق برکی کے علاقے میں 14 اپریل کو سکول جاتی ہوئی 12 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی تھی جس کی نعش آج کرباٹھ پل کے قریب نہر سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے بچی کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کیلئے ڈٹ گئی

پولیس کے مطابق عروج کے گھر سے سکول چند قدم کے فاصلے پر ہے جبکہ جائے وقوعہ تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلہ ہے۔ بچی کے جسم پر بظاہر تشدد کا کوئی نشان نہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔شاہدرہ ریلوے سٹیشن کے قریب مسافروں سے بھری ٹرین پٹری سے اتر گئی

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ پیچیدہ ہے، گھر کے افراد اور سکول انتظامیہ کا بیان ریکارڈ کرکے تفتیش جاری ہے ۔ مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح ہوجائیں گے۔