(جنید ریاض) طلبا کیلئے اہم خبر، محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم گرم کی آمد کے پیش نظر سرکاری سکولوں کے اوقات تبدیل کردیئے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔لاہور میں آتشزدگی نے ایک اور ہنستا بستا گھر اُجاڑ دیا
سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق لڑکیوں کے سکول سات بج کر تیس منٹ پر کھلیں گے اور چھٹی سوا ایک بجے ہوگی۔ جبکہ لڑکوں کے سکول سات بج کر پنتالیس منٹ پر کھلیں گے اور انہیں چھٹی ڈیڑھ بجے دوپہر کو ہوگی۔ جمعہ کو لڑکیوں کے سکولوں میں ساڑھے گیارہ بجے اور لڑکوں کے سکولوں میں پونے بارہ بجے چھٹی ہوگی۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔شاہدرہ ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ سکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے سات بجے شروع ہو گی اور چھٹی بارہ بجے ہوگی۔ دوسری شفٹ بارہ بج کر تیس منٹ پر شروع ہوگی۔ جبکہ چھٹی شام ساڑھے پانچ بجے ہوگی۔