ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمن گرین شرٹس کا سرپرائز، سدرہ کی شاندار سینچری، بڑا مجموعہ

Sidrah Amin One Day International Century, City42 , Pakistan vs South Africa, Women in Green Shirts, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ساؤتھ افریقہ ویمن کے ساتھ پہلے میچ میں اپنی ابتدا سے فینز کو حیران کر دیا۔

پاکستان ساؤتھ افریقہ ویمنز ون ڈے کرکٹ میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو رہا ہے۔  
پاکستان ویمنزٹیم  نے پہلے بیٹنگ کی اور رنز کے ڈھیر لگا دیئے۔

گرین شرٹس ویمن نے 50 اوورز میں 255 رنز بنائے اور ان کی صرف چار وکٹیں گریں۔ 

  ساؤتھ افریقہ ویمنز کو آج گرین سرٹس سے جیتنے کے لئے  کو جیت کیلئے 256 رنز  بنانے کا مشکل ٹارگٹ ملا ہے جس کی وجہ کم توقع کر رہی تھیں۔

سدرہ کی امیزنگ سینچری

سدرہ امین نے آج ساؤتھ افریقہ کے ساتھ سیریز  کے پہلے میچ میں امیزنگ کرکٹ دکھائی اور  150 گیندوں سے 121  رنز بنا کر ناٹ آؤٹ واپس گئیں۔

سدرہ امین ساؤتھ افریقہ کیخلاف سنچری کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹربن گئیں۔
منیبہ علی نے 76، عالیہ ریاض 33، فاطمہ ثنا3، تنالیہ پرویز نے5 رنز بنائے
اوپنر شوال ذوالفقار صفر پر ہی آؤت ہو گئی تھیں لیکن آج گری نشرٹس نے پہلی وکٹ فوراً ہی گر جانے کا دباؤ نہیں لیا۔ 
ساؤتھ افریقہ کی آیا بونگا کھاگا نے2،تمے سکھونے نے1 وکٹ حاصل کی

سدرہ امین کے دو ہزار ون ڈے کرکٹ انٹرنیشنل رنز

آج کے میچ کے ایک اور خاص بات سدرہ امین کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں دو ہزار رنز مکمل ہونا بھی ہے۔

 سدرہ امین نے ون ڈے کرکٹ میں 2000 رنز بنائے
16 ستمبر 2025 تک، پاکستان کی سدرہ امین نے ایک روزہ بین الاقوامی (ODI) کرکٹ میں 2,000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔
اس کے کارنامے کی تفصیلات یہ ہیں:
سنگ میل: آج وہ بسمہ معروف اور جویریہ خان کے بعد 2000 ODI رنز مکمل کرنے والی تیسری پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔
رفتار: وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی تیز ترین پاکستانی بلے باز بھی بن گئیں۔
میچ: سدرہ نے یہ سنگ میل جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران حاصل کیا، جہاں انہوں نے سنچری بنائی (121*)۔
کیریئر کا ریکارڈ: میچ کے بعد اس کے ون ڈے رنز کی مجموعی تعداد 74 میچوں میں 2,103 رنز تھی۔