ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے بچوں پر اثرات پر بحث زوروں پر ہے، آسٹریلیا نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے اور 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ کم سے کم مداخلت والے طریقے استعمال کریں تاکہ 16 سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی روکی جا سکے۔ یہ دنیا کا پہلا ایسا قانون ہے جو نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگاتا ہے اور دسمبر سے نافذ ہوگا۔

انٹرنیٹ واچ ڈاگ eSafety نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ کمپنیوں کو ہر صارف کی عمر دوبارہ چیک کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ وہ پہلے سے موجود ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے ذریعے اندازہ لگا سکتی ہیں کہ کون بچہ ہے اور کون بالغ۔ انٹرنیٹ واچ ڈاگ دراصل آسٹریلیا کا ایک سرکاری ادارہ ہے اور آن لائن دنیا کی نگرانی کرتا ہے،اس کا بنیادی مقصد آن لائن دنیا میں صارفین، خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کو محفوظ رکھنا ہے۔

یہ پابندی یوٹیوب پر بھی لاگو کی گئی ہے، جسے پہلے استثنا دیا گیا تھا، لیکن دیگر بڑی کمپنیوں جیسے میٹا (فیس بک، انسٹاگرام)، اسنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک نے اس پر اعتراض کیا تھا۔