ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا

نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) پر بجلی کی غیر قانونی بندش کے معاملے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے یہ جرمانہ فیڈر نقصانات کی بنیاد پر کی جانے والی غیر اعلانیہ اور غیر مجاز لوڈشیڈنگ کے باعث عائد کیا ہے۔ ریگولیٹر کا مؤقف ہے کہ فیڈر پر ہونے والے تکنیکی یا لائن لاسز کی بنیاد پر بجلی کی فراہمی بند کرنا صارفین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ نیپرا نے پہلے ہی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ سے باز رہنے کی ہدایت جاری کر رکھی تھی۔

تاہم حیسکو کی جانب سے اس ہدایت کی خلاف ورزی جاری رہی، جس پر نیپرا نے 4 اپریل 2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے کا جرمانہ نافذ کیا تھا، جو وقت کے ساتھ بڑھتے ہوئے اب 5 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایسے تمام اقدامات جاری رکھے گا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے گا۔