ویب ڈیسک: کوئٹہ کےعلاقےولی تنگی میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ آج شہید کے آبائی علاقے کوٹ ادو میں ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں عسکری و سول حکام، شہید کے عزیز واقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں ہمارے حوصلے اور عزم کو تقویت دیتی ہیں۔