ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

" اُمید ہے خیبر پختونخواکی نئی حکومت عوام کی  توقعات پر پورا اُترےگی"

Gohar, Chairman PTI, Suhail Afridi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پی ٹی آئی کے چئیرمین  بیرسٹر گوہر خان نے  خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد  جا کر سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ بننے پر مبارک باد دی۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات میں دوسرے  بہت سے لوگ بھی موجود تھے۔ 

بیرسٹر  گوہر نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

بعد میں ایکس پر اپنی پوسٹ میں بیرسٹر گوہر نے لکھا، " اُمید ہے خیبر پختونخواکی نئی حکومت عوام کی  توقعات پر پورا اُترےگی۔ "