ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کے گھر آمد؛ اہل خانہ سے اظہار تعزیت

صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کے گھر آمد؛ اہل خانہ سے اظہار تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42ؒ صدرِ مملکت آصف علی زرداری لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کے گھر پہنچ گئے ۔صدرِ مملکت  نے شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کی ۔

صدر آصف علی زرداری نے شہید کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے صبرِ جمیل کی دعا کی۔صدرِ مملکت کا لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا پاکستانی قوم بھارت نواز فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہے ،قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ملک میں امن کے قیام کے لیے شہداء کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی بھی صدر  مملکت کے ہمراہ تھے