سٹی42: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ وہ جیل کے باہر کھڑے ہیں اور پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین سے ملنا چاہتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے اب تک سہیل آفریدی کو جیل کے اندر آنے کی اجازت نہیں دی وہ باہر کھڑے ہیں اور موقع پر پولیس کی معمول سے کافی زیادہ نفری موجود ہے۔
وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔ اب تک یہ واضح نہیں کہ انہیں جیل کے اندر آ کر بانی سے ملاقات کرنے کی اجازت ملے گی یا نہیں۔
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے سرکاری پروٹوکول کیساتھ اڈیالہ جیل پہنچے ۔
وزیراعلی بننے کے بعد سہیل آفریدی کی آج بانی پی ٹی آئی سے پہلی ملاقات ہو گی۔
وزیراعلی کے پی کے کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کا انتظار ہے۔ وہ اپنے مختصر قافلے کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں۔
داہگل ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔