ویب ڈیسک : حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت پاکستان میں کاروبار کرنیوالوں کو بزنس ویزے دیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بزنس ویزہ پر کاروباری افراد کو ملٹی پل ویزے جاری کیے جائیں گے جبکہ پاکستان میں کاروبار کرنیوالے افغان شہری بزنس ویزہ حاصل کرسکیں گے۔
یاد رہے پاکستان نے 126 ممالک کے شہریوں کو بغیر فیس ویزا جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ نئے قوانین کے مطابق غیر ملکیوں کے لیے سیاحتی اور کاروباری ویزے مفت ہوں گے اور 24 گھنٹے کے اندر الیکٹرانک طور پر جاری کئے جائیں گے۔
اگرچہ پاکستان کی وزارت داخلہ نے کچھ برس قبل بھی اسلامی جمہوریہ ایران سمیت تقریباً 50 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزوں میں سہولت کی نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔