ابوبکر ارشد:ماحول کی حفاظت اور پائیدار ترقی کے لیے ای پی اے پنجاب نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
صوبے میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے جگہ مختص کیے بغیر نئی ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری نہیں دی جائے گی۔
ای پی اے پنجاب کے مطابق تمام نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے جگہ مختص کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے بغیر کوئی سکیم منظوری حاصل نہیں کر سکے گی۔
ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ بغیر صفائی گندے پانی کا اخراج ماحول کے لیے سنگین خطرہ ہے، اس لیے ہر سکیم کے لے آؤٹ پلان میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ڈیزائن اور زمین کی نشاندہی ضروری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی سوسائٹی نے پلانٹ کے لیے مختص زمین کسی اور مقصد کے لیے استعمال کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔