ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 34 دہشتگرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 34 دہشتگرد جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

تیرہ تا پندرہ اکتوبر خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی کارروائیاں کیں، اس دوران شمالی وزیر ستان کے سپن وارم علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ 

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک کئے جبکہ بنوں میں تیسری کارروائی کے دوران مزید 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم کے سلسلہ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے خفیہ معلومات پر آپریشن کئے جا رہے ہیں۔  سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

سورس : آئی ایس پی آر