جنیدریاض: لاہور میں درجنوں اساتذہ کا بیرون ملک یا گھر بیٹھ کر تنخواہیں لینے کا انکشاف, ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری امتیاز اعوان کا نوٹس, 25اساتذہ کو مسلسل غیرحاضری پر نوکری سے برخاست کردیا.
چار اساتذہ کو بھاری جرمانہ عائد ،ایک کو وارننگ جاری کی گئی، سعدیہ مشتاق کا ایک سالہ ،فہد شہزاد کا 5 سالہ انکریمنٹ روک لیا گیا.
محمد اشرف،محمداجمل،محمدانور اور شوکت علی کو سینشور کردیا گیا, 8اساتذہ کو انکوائری کے بعد نوکری کرنے کا موقع فراہم کردیا گیا.
لاہور میں مسلسل غیر حاضری پر 44 اساتذہ کیلئے انکوائری کی گئی تھی.
نوکری سے فارغ اساتذہ میں محمد فاروق،احمد یوسف،حافظ الطاف،آزور بشیر شامل ہیں۔
اساتذہ میں عامر عباس،شمائلہ اعظم،محمد اکرام،علی حسن،سعدیہ یوسف، ریحان احمد،ثمرین اکبر،سحربشیر،محبوب الحسن اورمحمد وقاص ساجد شامل ہیں۔