ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطینی طلبہ کے لیے پاکستانی جامعات میں 5000 فیلو شپس کا اعلان

 فلسطینی طلبہ کے لیے پاکستانی جامعات میں 5000 فیلو شپس کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بلال نیازی :فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کامیسٹک کی جانب سے 5000 فیلو شپس کا اعلان کردیاگیا۔

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے فیلوشپس کے اجراء کا اعلان کر دیا جس کے تحت فیلو شپس کے تحت فلسطینی طلبہ پاکستانی جامعات میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
فیلو شپس کمیٹی آف دی او آئی سی آن سائنٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کوآپریشن کی جانب سے دی جائیں گی۔

وفاقی وزیرتعلیم نے فیلو شپ کا اعلان کامسٹیک سیکرٹریٹ میں پہلے فلسطین پاکستان وائس چانسلر فورم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر کہاکہ بی ایل ایس او ٹراما مینجمنٹ کورسز سمیت فنی تربیتی پروگرامز غزہ میں انسانی وسائل کی تعمیر کی حقیقی کوششیں ہیں،پاکستان فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔