ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے خلاف افغان طالبان کی جارحیت ، کاکڑ قبیلے کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے خلاف افغان طالبان کی جارحیت ، کاکڑ قبیلے کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویے کے بعد کاکڑ قبیلے کے عمائدین نے پاک فوج اور ایف سی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

 عمائدین نے کہا ہے کہ کوئی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے، ہم وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

  انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انہیں ملک کے دفاع میں عملی طور پر شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔

 عمائدین نے کہا کہ یہ مٹی ہماری ماں جیسی ہے، ہم کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی کے اشارے کے منتظر ہیں، اور کسی بھی خطرے کے مقابلے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔