عمران یونس: لاہور سمیت صوبے کے 47 کالجز کی سولر پر منتقلی، محکمہ انرجی اور محکمہ تعلیم کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔
تفصیلات کے مطابق 47کالجز پر 32 کروڑ 90 لاکھ خرچ ہوں گے، ایم او یو کی تقریب گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کوپر روڈ میں ہوئی۔
ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر سید عنصر اظہر، ڈائریکٹر کالجز احسن مختار، فوکل پرسن محکمہ انرجی وقاص علی، پرنسپل کالج فوزیہ ناز اور مختلف اضلاع کے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹر اور پرنسپلز نے شرکت کی۔
محکمہ انرجی صوبے کے 355 کالجز کو سولر پر منتقل کرے گا، سولر پر منتقلی کا منصوبہ 3سال میں مکمل ہوگی3ارب لاگت آئے گی۔
محکمہ تعلیم کومنصوبے کی سالانہ 1 ارب 34 کروڑ کی بچت متوقع ہے۔