قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعے مختلف محکموں میں بھرتی کا معاملہ،پولیس، محکمہ صنعت، جنگلات، وائلدلائف بھی بھرتی کیلئے نتائج جاری کردیئے گئے ،سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پنجاب پولیس کے گوجرانوالہ ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرسروس کوٹہ کی 91 اسامیوں کیلئے امیدواروں کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔کمیشن نے کل 91 امیدواروں کو صوبائی حکومت کو تقرری کیلئے سفارش کی ہے۔ کامیاب امیدواروں میں مدثر رضا، محمد وارث، غضنفر ریاض، محمد اظہر نصیر، حذیفہ شہزاد، جہانزیب خالد، بابر علی، رضیہ سلطانہ، علی حیدر، عمیر حسن، لبنیٰ بشیر، محمد ظل عثمان، حسن رضااور دیگر شامل ہیں۔ محکمہ انڈسٹریز میں انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ آفیسر کی آسامیوں کیلئے بھی حتمی نتیجہ جاری کیا ہے۔اس میں چار امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، جن میں رب نواز، عمر فاروق عزیز، محمد وسیم مرتضیٰ اور مروہ ارشد شامل ہیں۔محکمہ فاریسٹری میں ایویلیوایشن آفیسر / اسٹیٹسٹیکل آفیسر / اکانومسٹ / ریسرچ آفیسر کیلئے ساجد حسین ولد ذاکر حسین اوکاڑہ کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔