دورِ نایاب :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبے کے تحت حکومت نے اکتوبر کے اختتام تک صوبے بھر میں ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو آسان شرائط پر قرضہ جات فراہم کرنے کا ہدف مقرر کر لیا ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا ، جس میں پروگرام ڈائریکٹر ولید بیگ نے اب تک کی پیشرفت کے میں تفصیلی بارے بریفنگ دی،مجموعی طور پر95,600 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کا اجراء کر دیا گیا۔
بریفنگ کے مطابق82,931زیرتعمیرگھروں میں سے 20,940 گھر مکمل کر لئے گئے،59,510خاندانوں کو گھروں کی تعمیر مکمل کرنے کیلئے دوسری قسط کا اجراء کر دیا گیا،پروگرام کے تحت113ارب سےزائد قرضہ جات مستحق خاندانوں کیلئے خرچ کئےجا چکے ہیں۔
محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ قرضہ جات کی فراہمی میں اہلیت اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔