ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبیا کا غزہ کیلئے سونا عطیہ کرنے کا اعلان

کولمبیا کا غزہ کیلئے سونا عطیہ کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نےنے غزہ کی تعمیر نو کے لیے انسانی ہمدردی کا قدم اٹھاتے ہوئےاعلان کیا ہے کہ غزہ میں زخمی بچوں کے علاج اور علاقے کی تعمیر نو کے لیے منشیات فروشوں سے ضبط شدہ سونا عطیہ کیا جائے گا۔

صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ سونا براہ راست زخمی فلسطینی بچوں کے علاج معالجے اور بحالی کے اقدامات میں مالی معاونت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کولمبیا اس اقدام کے ذریعے دنیا کو ایک مثبت پیغام دینا چاہتا ہے کہ انسانیت کی خدمت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جانا چاہیے۔

مزید برآں، صدر پیٹرو نے اعلان کیا کہ کولمبیا جلد ہی غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک عالمی امن فوج کی تشکیل کی قرارداد اقوام متحدہ میں پیش کرے گا، تاکہ فلسطینی علاقوں میں قیامِ امن اور تعمیراتی کاموں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا اس سے قبل بھی فلسطینی بچوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرتا رہا ہے اور یہ حالیہ اقدام اس تسلسل کا ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے۔