سرحد عبور کرنے والا بھارتی نوجوان گرفتار

Illegal trespasser arrested, Rahimyar Khan, Indian Citizen arrested at border, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رحیم یار خان میں پولیس نے غیر قانونی طور پر  پاکستان بھارت بارڈر کراس کر کے پاکستانی علاقہ میں گھسنے کے الزام میں بھارتی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس کے مطابق بھارتی شہری کو رینجرز نے مزید کارروائی کے لیے تھانہ اسلام گڑھ کے حوالے کر دیا اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ تلاشی کے دوران بھارتی شہری کی جیب سے 110 انڈین روپے کرنسی نوٹ بھی ملے۔

 اس حوالے سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق تفتیش کے دوران نوجوان نے اپنا نام بپن اور تعلق راجھستان بھارت سے بتایا ہے۔

 ایف آئی آر کے مطابق بھارتی نوجوان پولیس کی تفتیش کے دوران پاکستان میں داخل ہونے کی معقول وجہ نہیں بتا سکا۔