( ویب ڈیسک ) این اے 31 پشاور میں ہونے والے ضمنی انتخاب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کو شکست دے دی۔
این اے 31 پشاور کے تمام 265 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے31پشاور میں عمران خان پہلے اور غلام بلور دوسرے نمبر پر ہیں۔قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
غیرحتمی نتیجہ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 57ہزار824ووٹ لیکر کامیاب جبکہ اے این پی کے غلام احمد بلور32ہزار253ووٹ لینے میں کامیاب ہو سکے۔