حکومت نے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلہ کرلیا

حکومت نے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: پنجاب حکومت سے ڈینگی بے قابو، حکومت نے ڈینگی پر قابو پانے کے لئے گھر، دفاتر اور ہوٹلوں میں لگے ائیر کولر اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے ڈی سیز کو آپریشن کرنے کے حکم دے دیا۔

       صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں ڈینگی کنٹرول کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں مختلف اضلاع کے ڈی سیز اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ڈینگی کے تدارک کے لیے ڈی سیز کو گھروں، دفاتر اور ہوٹلوں میں لگے ائیر کولراتروائے جائیں۔

شہریوں کے عدم تعاون کے بعد ضلعی انتظامیہ خود آپریشن کرکے گھروں میں لگے کولر اتارے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر میں ہوٹلوں کے باہر اور سرکاری وُنجی دفاتر میں لگے ائیر کولر میں ڈینگی لاروا کی نشوونما زیادہ ہوئی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا اب کولر کی ضرورت نہ ہونے پر ان کے اتارنے کے لئے شہریوں سے اپیل کی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer