آزادی مارچ ، پولیس نے لیگی کارکنوں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کردیں

آزادی مارچ ، پولیس نے لیگی کارکنوں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کردیں

(عرفان ملک)مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ،  پولیس نے لیگی کارکنوں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کردیں۔

جمیعت علما اسلام ف کے آزادی مارچ میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کی شمولیت کے اعلان کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں آچکے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے متحرک کارکنوں کی لسٹیں بھی تیار کرنا شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر قائدین کی عدالت پیشیوں پر جانے والے کارکنوں کی بمعہ تصاویر فہرستیں تیار کی جائیں گی۔