سٹی 42 : جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے قریب شاہی چوکی پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دستی بم دھماکے میں پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار کی شناخت کانسٹیبل محمد سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹرسائیکل پر سوارتھے اور دستی بم پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔