سٹی 42 : راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
سرچ آپریشنز میں 1375 گھر، 412دوکانیں،28 ہوٹل، اور مجموعی طور پر1709سے زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔ آپریشنز کے دوران 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ سرچ آپریشنز کے دوران 4کباڑخانے، 03 بس/ ٹرک اسٹینڈ اور کرایہ داروں کے کوائف کی بھی چیکنگ کی گئی۔ اس موقع پر کوائف کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے افراد کے خلاف 21 مقدمات درج کیے گئے۔
سرچ آپریشنزتھانہ کلر سیداں،روات،گوجر خان،چونترہ،،دھمیال,کہوٹہ، جاتلی،صدر بیرونی ، پیرودھائی، رتہ امرال، گنجمنڈی، سٹی، وارث خان، بنی، نیوٹاؤن، صادق آباد، صدرواہ،نصیر آباد، سول لائنز، مورگاہ اور کینٹ کے علاقوں میں کیے گئے۔