ویب ڈیسک :سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں جدت کی دوڑ تیز، ایکس نے پرانے ڈی ایم سسٹم کی جگہ نیا ’چیٹ‘ پلیٹ فارم متعارف کروا دیا۔
یہ نئے اپڈیٹ کے ساتھ صارفین اب نہ صرف میسجز بھیج اور وصول کر سکتے ہیں بلکہ وائس اور ویڈیو کالز، فائل شیئرنگ، اور پہلے بھیجے گئے میسجز کو ایڈٹ یا حذف کرنے کے آپشنز بھی استعمال کر سکیں گے۔اس کے ساتھ ہی پرائیویسی کے لیے کئی جدید ٹولز بھی شامل کیے گئے ہیں، جیسے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور نوٹیفکیشنز۔ فی الحال یہ فیچر آئی او ایس اور ویب پر دستیاب ہے، جبکہ اینڈرائیڈ ورژن جلد ریلیز کیا جائے گا۔
Say hello to Chat – all-new secure messaging on X.
— Chat (@chat) November 14, 2025
• end-to-end encrypted chats and file sharing
• edit, delete, or make messages disappear
• block screenshots and get notified of attempts
• no ads. no tracking. total privacy. pic.twitter.com/7dmDEDkYvO
کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں وائس میمو کا فیچر متعارف کروایا جائے گا، جس کے ذریعے صارفین چھوٹے آڈیو پیغامات بھیج سکیں گے۔
ایکس نے نئے چیٹ ٹولز کی جھلک مہینوں پہلے دکھانا شروع کی تھی۔ اس سال کے آغاز میں کمپنی نے انکرپٹڈ میسجنگ کا ابتدائی ورژن جاری کیا تھا، لیکن تکنیکی مسائل کے باعث اسے مئی میں روک دیا گیا تھا۔ تازہ ترین اپڈیٹ ان ابتدائی پابندیوں کو دور کرتا نظر آتا ہے۔ اب گروپ میسجز اور میڈیا فائلز کو بھی انکرپٹ کیا جا سکتا ہے، البتہ میٹا ڈیٹا، یعنی کہ پیغام کس کو بھیجا جا رہا ہے، وہ غیر انکرپٹڈ رہتا ہے۔
کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ فی الحال صارفین ’مین اِن دی مڈل‘ اٹیک سے مکمل تحفظ میں نہیں ہیں، جس سے انکرپٹڈ چیٹس کی سیکورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اگر کوئی فرد، داخلی ملازم یا قانونی حکم کے تحت کسی چیٹ تک رسائی حاصل کرے، تو اس بارے میں کسی صارف کو اطلاع نہیں دی جائے گی۔ ایکس پلیٹ فارم اس مسئلے کے حل کے لیے ایسے ٹولز تیار کر رہا ہے، جن سے صارفین اپنے انکرپٹڈ میسجز کی اصلیت کو تصدیق کر سکیں گے۔
یہ اپڈیٹ ایکس کے چیٹ پلیٹ فارم کو دیگر بڑے میسجنگ ایپس کے معیار پر لاتا ہے، جس سے صارفین کو آزادی، پرائیویسی اور جدید سہولیات میں اضافہ ملتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی اب بھی کچھ حفاظتی حدود پر کام کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں چیٹس مکمل محفوظ ہوں۔