ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کو سلامی

پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کو سلامی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر اور ایف16 فالکن طیاروں کے 6 رکنی دستے نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کو سلامی دی۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر اردن کے بادشاہ کے طیارے کو حصار میں لے کر ان کا استقبال کیا، شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین ہاشمی بادشاہت کے سلسلے سے ہیں۔
پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار استقبال پاکستان اور اردن کے گہرے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے، پاک فضائیہ کے فارمیشن لیڈر نے شاہ عبداللہ دوم کو پاک افواج کی جانب سے گرمجوشی سے سلامی پیش کی۔
پاک فضائیہ کا والہانہ استقبال دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہے، پاکستان کی فضاؤں میں استقبال دونوں ممالک کے مابین پائیدار دوستی اور بھائی چارے کا ثبوت ہے۔
جے ایف17 تھنڈر اور ایف16 فالکن جدید ترین ملٹی رول لڑاکا طیارے ہیں جو پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتوں کی عکاسی کرتے ہیں، پاکستان کی حدود میں برادر ممالک کو فضائی سلامی پیش کرنا جذبہ خیر سگالی کی روایات کا عکاس ہے۔