راؤدلشادحسین: محکمہ مال کی آڈٹ رپورٹ میں 94 کروڑ کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، محکمہ مال کی آڈٹ رپورٹ میں 94 کروڑ روپے کے ہیر پھیر کا معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا۔
محکمہ مال کی آڈٹ رپورٹ میں 94 کروڑ کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، محکمہ مال کی آڈٹ رپورٹ میں سامنے آنت والا 94 کروڑ روپے کے ہیر پھیر کا معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا۔
غیر تصدیق شدہ چلان، انتقالِ اراضی اور ریکارڈ میں غیر قانونی اندراج کی تحقیقات التوا کا شکار، سرکاریافسران ہی پی ٹی آئی کے کے دورحکومت کے احتسابی عمل میں رکاوٹ بن گئی۔
محکمہ مال کے افسران کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کا اجلاس ملتوی ہوا، اجلاس دوبارہ طلب کرنے پر بھی ریکارڈ بروقت فراہم نہ ہو سکا۔
چند گھنٹے قبل ریکارڈ کی فراہمی پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کا اظہارِ برہمی، ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو علی حیدر گیلانی کا سخت نوٹس لیا۔
علی حیدر گیلانی نے سوال کیا کہ ریکارڈ بروقت کیوں فراہم نہیں کیا گیا؟علی حیدر گیلانی کی برہمی کے بعد محکمہ مال کے افسران نے معافی مانگ لی۔