ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ کاچھا انٹرچینج رنگ روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

کاہنہ کاچھا انٹرچینج رنگ روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:کاہنہ کاچھا انٹرچینج رنگ روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

 عینی شاہدین کے مطابق گاڑی بےقابو ہوکر سڑک عبور کرنے والے افراد سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد کاہنہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔