امانت گشکوری: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 27 اکتوبر کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔
اپنی درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ سائفر کیس میں حکم امتناع دیا جائے، حکومت کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے روکا جائے۔ درخواست میں وفاق اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ دیا۔
عمران خان نے وکیل لطیف کھوسہ کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی۔ ہائیکورٹ کا فیصلہ خلاف قانون اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے،درخواست گزار پر سائفر دستاویز مسخ کرنے کے الزامات غلط ہیں،درخواست گزار کیخلاف سائفر کیس بنتا ہی نہیں اس لیے سیاسی کیس بنایا گیا ہے۔