ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق امریکی صدرنےوائٹ ہاؤس میں واپسی کا اعلان کردیا

donald trump
کیپشن: donald trump
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  ایک بار پھر وائٹ ہاؤس میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے 2024 میں صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دو ہزار چوبیس کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ امریکہ کے روشن مستقبل کی خاطر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کمپین صرف میری نہیں بلکہ پورے امریکا کی ہے، آپ کا ملک آپ کی آنکھوں کے سامنے تباہ ہورہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی ماہ سے اشارہ دیا جارہا تھا کہ وہ ایک بار پھر وائٹ ہاؤس جانے کی دوڑ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد امریکا کے پینتالیسویں صدر منتخب ہوئے۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے نسل پرست امریکیوں کی توجہ حاصل کی اور اسی بنا پر کامیاب بھی ہوئے۔ انہوں نے جون 2015 میں ریپبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا اور پارٹی کے اندر دیگر ممکنہ امیدواروں کو شکست دیتے ہوئے پارٹی کی نامزدگی حاصل کر لی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق، ان کے اثاثے 10 بلین ڈالر سے زائد ہیں۔ ٹرمپ کی پہلی دو شادیاں ناکام رہیں۔ سابق ماڈل میلانیا کناوس سے ٹرمپ نے 2005 میں تیسری شادی کی۔ ٹرمپ شوبز انڈسٹری اور ذرائع ابلاغ سے بھی خاصے متعلق رہے۔ انہوں نے مشہور ٹی وی سیریز دی اپرنٹس کے 14 موسموں کی میزبانی کی اور متعدد کتابیں بھی لکھیں۔